پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا،لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا، پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔