ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار206میگاواٹ تک پہنچ گیا


اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار206میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔

پاورڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار500 میگاواٹ ہے اور بجلی کی پیداوار 20 ہزار 294 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6ہزار990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار880 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے199بگاس سے 145اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔