امر یکہ میں پاکستانی سفیرمسعود خان سبکدوش

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے امر یکہ میں اپنے سفیر مسعود خان کو ہٹاکر رضوان سعید کو نیا سفیر مقرر کردیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران رضوان سعید کی امریکا میں تعیناتی کی تصدیق کی۔ترجمان نے بتایا کہ عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، وہ مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے، یہ تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیر غور تھیں۔واضح رہے کہ اس وقت مسعود خان امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔