پشاور میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 4افراد جاں بحق،3زخمی


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، جہاں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

پشاور کے نواحی علاقہ تھانہ داد زئی کی حدود میں 2گروپوں میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا، جہاں ایک فریق نے دوسرے فریق کے حجرے پر دھاوا بول دیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ذیشان ، جواد، سکندر اور سجاد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں شوکت، نعمان اور شایان شامل ہے۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام شواہد اکٹھے کرکے لاشوں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔