سوات، مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار


سوات (صباح نیوز)سوات کے علاقے مدین میں ایک شخص کو مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے الزام میں زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعہ میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔واضح رہے کہ 20 جون کو مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔