پشاور(صباح نیوز)پشاور ڈویژن میں عید الاضحی پر بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عید الاضحی پر کھالیں ا کٹھی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
عید پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے حکمت عملی بھی وضع کی گئی ۔صوبائی حکومت کی طرف سے ڈی سیز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر عملہ صفائی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ صفائی آپریشن کے لیے بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز صفائی عملہ 14 گھنٹے فیلڈ میں رہے گا۔یال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بھی بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔