لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مصنوعی آلات کی کمی کے باعث صحت کارڈ پر مریضوں کے داخلے روک دیئے گئے


پشاور(صباح نیوز)لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے ایمپلانٹس(مصنوعی آلات)کی کمی کے باعث صحت کارڈ پر مریضوں کے داخلے روک دیئے۔

ہسپتال کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ ایمپلانٹس کی کمی کا سامنا ہے، جب تک ایمپلانٹس وافر تعداد میں موجود نہ ہوں تب تک آپریشنز کے مریضوں کو فوری ہسپتال میں داخل نہ کیا جائے۔مراسلہ میں کہا گیا کہ مریضوں کوہسپتا ل میں داخلے کی بجائے انتظار میں رکھا جائے، ہسپتا ل کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے ترجمان ہسپتال نے بتایا کہ ایمپلانٹس کی سپلائی کمپنی نے عدم ادائیگی پر روکی ہوئی ہے۔