صوابی (صباح نیوز)صوابی میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقہ ترکوں میں پہاڑی درنگ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، دونوں گروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک فریق سے دو جاں بحق اور تین زخمی جبکہ دوسرے فریق سے تین افراد زخمی ہوئے ،لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بھائیوں کی شناخت بخت شیر اور کرنل شیر کے ناموں سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں میں بخت سید،اقبال سید،عالم شیر،نقاب ،جہاد اور اسحاق شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔