کوہاٹ (صباح نیوز) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور انتظامیہ کی ناہلی کے باعث کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے سیکنڈایئراسلامیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا ۔
کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں جبکہ اسلامیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا،کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات میں ہونے والا سیکنڈ ائیر اسلامیات کا پرچہ بھی قبل از وقت آؤٹ ہوگیا۔نجی تعلیمی اداروں میں لگے فوٹو سٹیٹ شاپ پر دستیاب سوالیہ پرچہ کا حل شدہ پیپر بھی موجود تھا۔ اب تک ہونے والے تمام پرچے قبل ازوقت آؤٹ ہو چکے ہیں اور کسی حکومتی عہدیدار نے نوٹس نہیں لیا۔