حیدرآباد،گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افرادکی تعداد 10ہوگئی


حیدرآباد(صباح نیوز)حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی کراچی کے سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا، واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتا ل میں 13زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7کی حالت تشویشناک ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔حیدرآباد میں واقعہ کے بعد گزشتہ روز بھی فضا سوگوار رہی اور علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔