ہندوستان اور اسرائیل انسانیت کے قاتل اور دنیا کے امن کے دشمن ہیں. ڈاکٹر محمد مشتاق خان

کوالالمپور( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ ہندوستان اور اسرائیل انسانیت کے قاتل اور دنیا کے امن کے دشمن ہیں،عالمی برادری ہندوستان اور اسرائیل کے جنگی جرائم پر ان کے خلاف مداخلت کرے اور کارروائی کرے،کشمیراور فلسطین دنیا کے دیرینہ مسائل ہیں حل نہ ہوئے تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ جائے گا،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کو تیسری عالم گیر جنگ کی طرف  دھکیل رہے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو جنگی مجرم قراردیاہے مودی پہلے ہی مجرم قراردیے جاچکے ہیں،دنیا ان کے خلاف کارروائی کرے،

ان خیالا ت کااظہارانھوں نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ہندوستان نے جبری طورپ کشمیرپر فوجی قبضہ کیا اور تب لے کر آج تک کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ۔ہندوستان کی قیادت نے اقوام متحدہ میں جاکر عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو حق دے گی کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں لیکن یہ حق مانگنے پر ہندوستان نے پانچ لاکھ سے زائد کشمیری شہید کردیے اور شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے اوپر سے مودی نے اقتدار میں آکر کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کردیاہے اور آئینی ترامیم کے ذریعے غیر کشمیریوں کو کشمیرمیں آباد کرنے کا سلسلہ شروع کیاہواہے جس طرح فلسطین میں یہودی آبادی کاری کے ذریعے کیاگیا،مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جارہی ہے ،کشمیریوں نے پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش کی مگر 15لاکھ ہندوستانی فوج نے طاقت سے کچلاکشمیریوں نے حق مزاحمت استعمال کیا تو ہندوستان اس مبنی برحق جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑ رہاہے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکے ،عالمی اسلامی برداری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل لیے آگے بڑھے اور ہندوستان پر دبائو بڑھائے،او آئی سی کے تمام رکن ممالک ہندوستان کے ساتھ اپنے معاشی اور سیاسی تعلقات ختم کریں،یورپی یونین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ اگر دنیا خاموش رہی یا یک طرفہ رہی تو تیسری عالم گیر جنگ کو کوئی نہیں روک سکتا جس سے کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیںگے۔