اسد قیصر کا 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے ، ان کی جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنا ہوگا،ہم چاہتے ملک میں آئین اور قانون بالا دست ہو، چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کے برابر کے حقوق ہوں، اس کے لیے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔9 مئی کے واقعات پر معافی سے متعلق سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ اللہ معاف کرے ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے تو کسی اور سے کیا مانگیں گے۔