سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اسلام آباد (صباح نیوز  )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ،تقریب میں پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان،ممبرانجینئرنگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ،ممبرپلاننگ و ڈیزائن سعدیہ حیدر،ڈائریکٹر جنرل ریسورس عامر خلیل،ڈی جی پلاننگ ظفراقبال ظفر،ڈی جی ای اینڈ ایم خالد نوازرامے،

ڈائریکٹر لیبرریلیشن ممتازعلی شر،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبرریلیشن نوید الحسن شاہ،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے )کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ، صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈصوفی محمودعلی،حاجی صابر،علی اصغرمانی بٹ،چوہدری زاہد احمد،سردار نسیم ممتاز،چوہدری منیر،اسدمحمود،عدیل احمد،ملک محمد عمران،چوہدری طارق گجر،واجد گجر،چوہدری ابرار،سید امیرشاہ کاظمی،راجہ غلام مرتضی،راجہ عدنان شفیق سمیت مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے )کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسیننے کہاکہ میں حج پر جانے والے تمام ملازمین کو مبارکبادپیش کرتاہوں ،

انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کی کاوش سے ہر سال ادارے کے ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر بھیجوایا جاتا ہے ،یہ بڑی سعادت کی بات ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا بنیادی مقصد رنگ ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر مزدوروں کی خدمت کرنا ہے اور ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین مذاکرات پریقین رکھتی ہے اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھے گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان،ممبرانجینئرنگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ،ممبرپلاننگ و ڈیزائن سعدیہ حیدر،ڈائریکٹر جنرل ریسورس عامر خلیل و دیگرنے کہا کہ جو لوگ حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لئے جا رہے ہیں

ان کی حیثیت پاکستان کے سفیر کی ہے اور تمام حجاج کرام بیرون ملک قوانین کا احترام کریں گے ، انہوںنے کہاکہ بلاشبہ جو لوگ اس مبارک سفر پر جا رہے ہیں وہ اللہ کے مہمان اور پسندیدہ لوگ ہیں ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جہاں اپنی بخشش کے لئے دعا کریں گے وہاں ملک اورادارے کی تعمیر وترقی کے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالی ارض پاکستان کو تمام مصیبتوں اور آفتوں سے بچائے اور اس ملک کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے ،تقریب کے اختتام پر حج کی سعادت حاصل کرنے والے تمام ملازمین میںمزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن و دیگر بورڈ ممبران نے سفری دستاویزات اور تحائف تقسیم کیے اور وطن کی سلامتی اور ادارے کی ترقی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔