حماس کی جنگ بندی تجاویز پر رضامندی کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے، 12 فلسطینی شہید


 غزہ(صباح نیوز)حماس کی جنگ بندی تجاویز پر رضامندی کے بعد اسرائیل نے رفح پر حملے شروع کردئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح پر اسرائیل کے 3 مختلف حملوں میں 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق رفح کراسنگ کا کنٹرول حاصل کرلیا، رفح کراسنگ سے غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ترجمان رفح کراسنگ اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کے باعث رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے مشرقی علاقے میں ٹارگٹڈ حملے کررہے ہیں اور یہ محدود ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کے شمالی شہر میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان سے حزب اللہ نے کیا ہے جس کا بدلہ لیں گے