برطانوی پولیس نے شواہد نہ ملنے پر شہزاد اکبر پرتیزاب حملے کی تحقیقات بند کر دیں


 لندن(صباح نیوز) برطانوی پولیس نے شواہد نہ ملنے پر سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر پرتیزاب حملے کی تحقیقات بند کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد اکبر کی جانب سے خود پر لندن میں تیزاب حملے کا ڈرامہ بھی ایک فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوگیا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق تیزاب سے جھلسنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

شہزاد اکبر نے آئی ایس آئی اور پاکستانی حکومت پر بے بنیادالزامات عائد کئے تھے تاہم شہزاد اکبر کے بتائے وقت میں گھر کی جانب جانے والے شخص کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ برطانوی پولیس کو فوٹیج میں کوئی مشتبہ شخص نظرنہیں آیا۔ شہزاد اکبرکی رہائشگاہ کے چاروں اطراف کیمرے موجود ہیں، پولیس نے 6ماہ تک شہزاد اکبر پر حملے کے حوالے سے تحقیقات کیں تاہم شواہد نہ ملنے پر برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات بند کردیں۔برطانوی پولیس ذرائع کے مطابق محض شک اور ذاتی گواہی کی بنیاد پر شہزاد اکبر حکومت پاکستان کے خلاف برطانیہ میں کارروائی نہیں کرسکتے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق تیزاب ہوتا تو چہرہ بھی جھلس سکتا تھا۔