عراق میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی


بغداد(صباح نیوز)عراق میں الحوت جیل میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا،اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی دی گئی تھی۔

عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکمنامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔