پنجاب بھر میں نان بائی ایسوسی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان


لاہور(صباح نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں نان بائی ایسوسی ایشن نے  کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات پر خاموشی ہے۔ہم  بدھ کو  پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے۔