ن لیگ نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ قومی جذبے سے منانے کا فیصلہ کیاہے ،مریم اورنگزیب


 لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ قومی جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ مشاورت سے 11مئی کو ہونے والا جنرل کونسل اجلاس 28مئی کو کرنے کا فیصلہ ہوا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی مشاورت اور تجاویز پر 28مئی کو پارٹی اجلاس ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 28مئی 1998 کے جوہری دھماکوں کو 26 سال مکمل ہونے پر اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔