سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کی وفد کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا سے ملاقات ،تعیناتی پر مبارکباد دی

اسلام آباد (صباح نیوز )سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے وفد کے ہمراہ چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی اور انھیں بطور چیئرمین سی ڈی اے تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ،وفدمیں سی ڈی اے مزدور یونین کے سرپرست اعلیٰ حاجی صابر،سردار محمد آصف،چوہدری منیر،اسدمحمود،کلیم عباسی،شاہدستی،سید اسماعیل شاہ و دیگر عہدیداران شامل تھے ،

اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے جو پالیسیاں بنائی جائیں گی سی ڈی اے مزدور یونین ان کا بھرپور ساتھ دے گی ،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے چوہدری محمد یٰسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی اصل طاقت ملازمین ہیں اور ملازمین کو چاہیے کہ وہ محنت ،لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ،ادارے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سی بی اے یونین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔