اوکاڑہ ،کار نہر میں جا گری ،2بچے جاں بحق،5زخمی


 اوکاڑہ (صباح نیوز ) اوکاڑہ میں حویلی لکھا روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںجا گری جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اوکاڑہ کے قصبہ باہری پور کے قریب پیش آیا ، کار سوار فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سال کا حبیب اللہ اور 13 سال کی فاطمہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی 5 افراد کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل دیپالپورمنتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔