وزیراعظم شہبازشریف کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد


 اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے، مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔