وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ


ریاض (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روا ہو گئے ۔

ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا،عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود ، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم ، سعودی وزرا سے ملاقاتیں کیں وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان -سعودی عرب معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا ۔