امریکہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی فائرنگ ،4پولیس افسران ہلاک ،4زخمی


 واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئے مطلوب ملزم نے پولیس پر فائرنگ کرکے 4 افسران کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا،جوابی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہو گیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی،ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک اہلکار اور4 زخمی ہوئے جس پر دیگر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہو گیا ۔

اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کرلی،واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔