نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی  سیکرٹری جنرل دیما الیہیا سے ملاقات


ریاض (صباح نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارنے ریاض میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی  سیکرٹری جنرل دیما الیہیا سے ملاقات کی ۔

ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے کثیر اسٹیک ہولڈر کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا  گیا خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے میں تعاون پر بات چیت کی گئی ۔پاکستان اس سال کے آخر میں افتتاحی ڈی سی او-ڈبلیو ای ایف ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کی میزبانی کرے گا۔نائب وزیر اعظم نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔