کراچی ،سکیورٹی ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 2 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد


 کراچی (صباح نیوز)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کے گودام پر چھاپہ مارا اور 2 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا ڈیزل برآمد کرلیا۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا، اس دوران ایرانی ڈیزل کے گودام سے 30 ملین روپے کی اشیا ضبط کرلی گئیں۔سکیورٹی ادارے اور پولیس کی کارروئی کے دوران 3 منی ٹرک اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔