وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر سے فارسی میں گفتگو

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگوکی کہ  چشمِ ماہ روشن دلِ ما شاد، آپکو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا۔وزیرِ اعظم کا ایرانی صدر سے مکالمہ بھی ہوگیا وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کے پاکستان کے بارے فارسی میں کلام  پڑھ کر سنایا.

وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی میں شعر بھی پڑھا جس میں ان کے دورہِ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی. وزیرِ  اعظم کی فارسی میں گفتگو پر شرکا کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں. ایرانی صدر و وفد وزیرِ اعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا.ہوگیا  وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکا داد دئیے بغیر نہ رہ سکے.