صدر مملکت کی ڈ ی آئی خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیاہے۔

ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت نے دہشت گردی اور سمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کسٹم اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔