بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتا ل میں میڈیکل چیک اپ مکمل

اسلام آباد (صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتا ل میں میڈیکل چیک اپ مکمل کر لیا گیا۔بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی موجود موجود تھے ، اس کے علاوہ ان کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتا ل میں موجود رہی جبکہ میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔

سابق خاتون اول کے میڈیکل چیک اپ کے دوران ہسپتا ل انتظامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھا کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہو چکے ، اب رپورٹس کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا تھا۔