جلسے کے انعقادپر شیرافضل مروت سمیت 16نامزدرہنماؤں اور 600نامعلوم ورکرز کیخلاف مقدمہ درج


 پتوکی (صباح نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132قصور میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر پاکستان سنی اتحاد کونسل کی طرف سے جلسے کا انعقاد کرنے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت،امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16نامزذ رہنماؤں کے علاہ 600نامعلوم ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں پاکستان سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد کے درمیان مقابلہ ہے اس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے جلسے کیا گیا ۔پولیس رپورٹ کے مطابق بغیر منظوری جلسہ کیا گیا جس میں ریاست مخالف بیانیہ اپنا کر لوگوں کو انتشار دلانے کی کوشش کی گئی اور اسلحے کی نمائش بھی کی گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم کارکنان کی شناخت اور گرفتاریوں کے لئے جلسے کی ویڈیو اور تصاویر سے مدد حاصل کرنا شروع کر دی ۔