عوام نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ اور حفاظت بھی کرنی ہے،زین قریشی


لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ بھی کرنا ہے اوراس کی حفاظت بھی کرنی ہے،   21 تاریخ کو ضمنی الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ جیسے 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا ایسے ہی21 اپریل کو ووٹ دینا ہو گا۔زین قریشی نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیا اور ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، فارم 45 اور فارم 47 کو تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنا ووٹ کاسٹ بھی کرنا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے،  21اپریل کو آنے والا رزلٹ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا۔