لاہور،پولیس مقا بلے میں ایک کانسٹیبل شہید،دوسرا زخمی ،2ڈاکو ہلاک


 لاہور(صباح نیوز)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس مقابلے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سروسز ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔شہید اہلکار کی شناخت عمران حیدر کے نام سے ہوئی جبکہ مقابلے میں دلاور نامی کانسٹیبل زخمی ہوا۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ مقابلہ میں مارے گئے ایک ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی۔