مالاکنڈ، شدید بارش سے مکان کی چھت گر گئی ،باپ بیٹا جاں بحق ،خاتون زخمی


مالاکنڈ(صباح نیوز)مالاکنڈ کے نواحی علاقے شریف آباد میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی،باپ بیٹا جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

افسوسناک واقعہ ضلع مالاکنڈ میں اس وقت پیش آیاجب اہل خانہ سورہے تھے ، شدید بارش کے باعث کمرے کا شہتیر ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔مقامی لوگوں اورریسکیواہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کیں مگرشدید بارش کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا طویل جدوجہد کے بعد لاشوں اور زخمی کو نکال کر ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔