ایوان بالا میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے بہترین قانون سازی عمل میں لائی جائے گی،سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان بالا میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے بہترین قانون سازی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں کو ساتھ کے کر چلیں گے۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون اور احسن طریقے سے ایوان بالا کوچلانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل پر بھی گفتگو کی گئی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔