سونے کی قیمت میں 1700روپے فی تولہ کمی ، 2 لاکھ 50 ہزار 200 کا ہوگیا


 کراچی(صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں 1700روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 200 کا ہوگیا ۔اسی طرح 10 گرام سونا 1458 روپے کم ہو کر مارکیٹ میں 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے کا ہو گیا ۔