وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات

واشنگٹن(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے منگل کو انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر ہیلا چیخروہو سے ملاقات کی۔واشنگٹن میں ہونی والی اس ملاقات میں وزیرخزانہ نے انہیں ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا۔

وزیرخزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے فروغ ، کان کنی، ہوائی اڈوں کے انتظام اور استعداد کار میں بہتری جیسے ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہاربھی کیا۔