ایران کااسرائیل پر حملہ : پاکستان نے مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی

اسلام آباد(صبا ح نیوز)ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد پاکستان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی فضائی حدود، خصوصا مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ذرائع نے کہا ہے کہ نئی صورتحال کے حوالے سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  افغانستان اور ایران کی سمت سے آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی جائے گی۔سی اے اے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملکی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول سے لازمی اجازت لینا ہوگی۔