پشاور(صباح نیوز) سابق وزیراعلیٰ محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور نے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ امید ہے کہ محمود خان کی رہنمائی میں ہماری پارٹی ترقی کرتی رہے گی۔سابق وزیر اعلی محمود خان اس سے قبل پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین تھے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔