اسلام آباد (صباح نیوز)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔وفد نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے سربراہ جے یو آئی کو آگاہ کیا ۔ا ڈاکٹر ناجی زہیر نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے حالیہ اجلاس پر بھی بات چیت ہوئی وفد نے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بارے دوٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ اداکیا ۔مولانا فضل الرحمان نے یقین دہانی کروائی کہ ہر موقع پر فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے