بہت سے ادارے نجکاری کے مختلف مراحل میں ہیں، عبدالعلیم خان

اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بہت سے ادارے نجکاری کے مختلف مراحل میں ہیں،پی آئی اے نجکاری کی سب سے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا صرف پی آئی اے ہی نہیں ترجیح ہوگی جتنے ادارے خسار ے میں ہیں انکودیکھیں، صرف پی آئی اے نے گزشتہ 5 سال میں 500 ارب کا نقصان کیا ہے،یہی 500 ارب صحت، تعلیم پر لگتا تو کتنی نئی یونیورسٹیز،کالجز،اسپتال بناسکتے تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ وہ پیسہ ہے جوہرسال ضائع ہوتاجارہاہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں،اس پیسے سے ریلیف نہیں مل رہا،نوکریاں نہیں بن رہیں کسی آدمی کوفائدہ نہیں ہورہا،یہ قوم اور عوام کے پیسے کا مجموعی ضیاع ہے،بدقسمتی سیان اداروں پر توجہ نہیں کی گئی یہ دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔۔