کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انوسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو 5 اپریل کو پیشرفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹیری داخلہ اور دیگر سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے شرافی گوٹھ سے لاپتا ہونے والی مریم، فیصل اور علی کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے لاپتا افراد عبداللہ، حماد، مختار، عرفان اور دیگر کی بازیابی کا حکم بھی دے دیا ہے۔