کراچی(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے سید آصف حیدر شاہ کوایک بار بپر چیف سیکرٹری سندھ تعینات کردیا۔
وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم کے تبادلہ کے بعد گریڈ 22کے افسر سید آصف حیدر شاہ کے چیف سیکرٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سید آصف حیدر شاہ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے طور پر تعینات تھے،انہوں نے 1993 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔واضح رہے سید آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں، وہ اس سے قبل بھی چیف سیکرٹری سندھ رہ چکے ہیں جبکہ بطور کمشنر حیدرآباد، کراچی، سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن،
وفاقی سیکرٹری وزارت ثقافت اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ پیشے کے لحاظ سے ایک سول انجینئر ہیں۔