اسلام آباد(صباح نیوز)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کے صدر اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے اپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت نجکاری کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ وزارت نجکاری پہنچنے پر سینئر افسران اور عملے کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان کو وزارت نجکاری کے امور پر ابتدائی بریفنگ بھی دی گئی۔ خیال رہے کہ عبدالعلیم خان کو سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے اور انہوں نے پیر کے روز بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا تھا۔