خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ۔کے پی کے میں مالی بحران کی وجہ سے ایم ٹی آئیز ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج 19 اکتوبر 2023 سے بند تھا تاہم اب صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

محکمہ صحت نے صحت سہولت پروگرام کے پینل پر موجود ہسپتا لوں کی باضابطہ فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق مریضوں کو صوبے کے 118 ہسپتا لوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔بحالی کے بعد ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے حوالے سے تمام کائونٹرز کھول دیئے گئے اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے انشورنس کمپنی کو 5 ارب روپے جاری کردیئے گئے ،صوبے میں اب تک صحت کارڈ پر 30 لاکھ سے زائد افراد کو ہسپتا لوں میں داخل کیا گیا ۔