سونے کی قیمت میں 450روپے فی تولہ اضافہ


کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں 450روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ۔اضافے کے بعد ملک میں 24قیراط فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے کے بعد 195988 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 2160 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔