پاکستان میں رواں سال 2024 کے لیے زکوة کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے

اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت پاکستان نے رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ  35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوۃ منہا کی جائے گی۔وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2024 کے لیے جاری زکو نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے  رکھنے والے صارفین سے زکوۃ کی کٹوتی ہوگی، جبکہ اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکو کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔یکم  رمضان المبارک کو  135179 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہونگے.۔زکوۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم  رمضان المبارک 1445 ہجری کو  135179 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکو کٹوتی سے مستثنی ہوں گے اور ان  سے زکو منہا نہیں کی جائے گی۔اس سال ممکنہ طور پر ماہ رمضان کا آغاز 12 یا 13 مارچ کو ہوگا۔