کراچی(صباح نیوز )جماعت اسلامی شعبہ اطفال کے تحت رمضان البارک کی خصوصی منصوبہ کا اجلاس ادارہ نور حق میں ناظم شعبہ اطفال فصیح اللہ حسینی کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں شعبہ اطفال کے ضلعی ذمہ داران ، اسکولز کے نگراں ، الخدمت و اضلاع کے شعبہ کفالت یتا میٰ اور ٹائونز کی تعلیمی کمیٹی کے ذمہ داران شریک ہو ئے ۔
شعبہ اطفال کمیٹی اور ضلع ائیر پورٹ کے انچارج جہازیب راضی نے تربیتی مواد پر مشتمل بریفنگ دی ۔جبکہ اجلاس میں رمضان المبارک کی مناسبت سے بچوں کے لیے رمضان کیسے گزاریں ، بنو نمازی مہم ، بچوں کی اجتماعی روزہ کشائی سمیت دیگر سرگرمیاں طے کی گئیں۔