جماعت اسلامی کا کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر استقبال رمضان پروگرامات کرنے کا اعلان

کراچی( صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کا کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر استقبال رمضان پروگرامات کرنے کا اعلان، یومِ باب الاسلام ،یوم بدر،یوم پاکستان سمیت دیگر ایام بھی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ ،رمضان دعوت کا مہینہ ،استقبال رمضان کے پروگرامات میں تعلق باللہ مضبوط،تقویٰ اور فکر آخرت کے ساتھ اس ماہ مبارک میں نیکیوں کے فروغ کیلئے ترغیب دی جائے گی۔

قباء آڈیٹوریم میں صوبائی جنرل سیکریٹری کا شف سعید شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں احترام رمضان آرڈیننس پر ا س کی روح کے مطابق عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو رلیف اور ماہ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ناجائز منافع وذخیرہ خوروں کیخلاف بے رحمانہ کاروائی اور قیمتوں کو کنٹرول کیلئے پرائس کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ جماعت اسلامی کے رہنماء کاشف سعید شیخ نے کہا کہ رمضان انسان کی تربیت کا مہینہ ہے۔ ماہ صیام اپنی اصلاح اور تقویٰ کے حصول کا بھترین مہینہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت مقام سے لیکر ضلعی سطح تک ہر مقام پر بھرپور استقبال رمضان کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن سے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کے علاوہ ممتاز علماء کرام ور دانشور خطاب کریں گے،دریں اثنا ء صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا 7 مارچ کو دادو،8ٹنڈومحمد خان،9میرپورخاص اور10مارچ کو عمرکوٹ میں استقبال رمضان کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔صوبائی نائب امیرممتازحسین سہتو 7مارچ کو ضلع شکارپور میں لوڈا،دڑی جاکھری اورجندودیرو میں استقبال رمضان اجتماعات سے خطاب کریں گے۔