جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، نائب امیرممتازحسین سہتو،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں ناز آفرین سہگل لاکھانی کو صدر،امتنان شاہد نائب صدر،محمد اسلم قاضی نائب صدراور جنرل سیکریٹری سرمد علی سمیت دیگر منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آزادی صحافت، نظریہ پاکستان کی حفاظت اور مظلوم عوام کی دادرسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔