لاہور(صباح نیوز)ملائشیا کی اسلامی تحریک کے ایک وفد نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی رہنماوں سے ملاقات کی اور اسلامی تحریکوں کے عالمی کردار اور امت مسلمہ کے مسائل میں ان کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی ،سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق نے وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا –
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اورثمینہ سعید بھی موجود تھیں۔ملائشیا کے وفد کی صدارت محمد رسلی عزمی اسسٹنٹ سیکرٹری پاس ریاست کدا و پولیٹیکل سیکٹری چیف منسٹر اور زیلانی بن نِک چِک ایگزیکٹو ممبر امل ریلیف ملائشیا نے کی -اس موقع پر حافظ اسراراحمد معاون خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان و ڈائریکٹر سید مودودی (رح) انسٹیٹیوٹ ،استاد عزیر صالح و ڈپٹی ڈائریکٹر سید مودودی رح انسٹیٹیوٹ بھی موجود تھے۔