ن لیگ کا خیبرپختونخوا میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ


پشاور(صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر ن لیگ خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام نومنتخب 9 ارکان شریک ہوئے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر کے پی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ن کے ارکان خیبر پختونخوا کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ مرکز میں لیگی ارکان ہمارے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔